ْلاڑکانہ٬ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی پانچویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

پیپلز پارٹی لاڑکانہ ضلع کی جانب سے گڑھی خدا بخش بھٹو میں بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی پانچویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی لاڑکانہ ضلع کی جانب سے گڑھی خدا بخش بھٹو میں بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر حاضری دی گئی۔ کارکنان کی بڑی تعداد نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول نچھاور کئے۔ کارکنان نے جئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے۔

ادھر نوڈیرو ہاوس میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسیمبلی محمد علی بھٹو٬ ضلعی چئیرمین خان محمد سانگھرو٬ عبد الفتاح بھٹو٬ خیر محمد شیخ٬ مظہر علی جونیجو٬ اعجاز لغاری٬ سلیم سومرو٬ ابراہیم کھوسو سمیت بڑی تعداد میں مر و و خواتین کارکنان نے شرکت کی قرآن خوانی کے بعد مادر جمہوریت نصرت بھٹو کے درجات کی بلندی کے لیے اجتمائی دعا مانگی گئی جب کے لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پیپلز پارٹی شھید بھٹو کی جانب سے بھی مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی پانچویں برسی کے موقعہ پر المرتضیٰ ہا?س میں تقریب منعقد کی گئی جس میں قرآن خوانی کرنے کے بعد مادر جمہوریت کے روح کو ایثال ثواب پہچانے کے لیے دعا بھی مانگی گئی۔ تقریب میں پی پی شھید بھٹو کے رہنما?ں عنایت علی عمرانی اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :