پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی پانچوں برسی نہایت وعقیدت احترام کے ساتھ منائی گئی

پیپلز سیکرٹریٹ کراچی میں قرآن خوانی کا اہتمام

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی پانچوں برسی نہایت وعقیدت احترام کے ساتھ منائی گئی٬ اس حوالے سے پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں بیگم نصرت بھٹو کی پانچویں برسی کے موقعے پر قرآن خوانی کی گئی اور ان کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی ۔ اس موقعے پر تقریب میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو٬زیر اعلی سندھ سید مرا دعلی شاہ ٬ سمیت دیگرپارٹی رہنماوں اورکارکنان نے شرکت کی ۔

تقریب کو - خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑونے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی آمریت کے خلاف جدوجھد اور جمہوریت کے لئے قربانیوں پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے کھا کے بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی بحالی کے لیے ہماری اور پیپلزپارٹی کے کارکنان کی تربیت کی جس پر انھیں سلام پیش کرتے ہیں٬ نثار کھوڑو نے کھا کے بھٹو خاندان نے جمہوریت کے لیے گرانقدر قربانی دی مخالفین پیپلزپارٹی کی قیادت کی قربانیوں کی نظیر پیش نہیں کرسکتے٬انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے بڑوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں ٬پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں اور جدوجہد سے تعبیر ہے بھٹوکی پھانسی کا فیصلہ کرنے والی عدلیہ آج بھی نوشتہ دیوار اور شرمندہ ہے بھٹو کی پھانسی کے بعد ضیاء کے آلہ کاروں نے بیگم نصرت بھٹو کو پارٹی کی چیئر پرسن بننے کی مخالفت کی ۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ جب بھی آمر آئے انہوں نے عوام پر حملہ کیا اور اپنی بادشاہت قائم کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے لیڈر کو ختم کیا٬جنرل ضیاء کی سیٹی پر اس کے آلہ کار بھی بھٹو کو منظر عام سے ہٹانے میں پیش پیش تھے ٬انہون نے کہا کہ نوازشریف عمرقید سے ڈر کر بیرون ملک چلے گئے کسی کو ایک خط اور معافی نامے پر باہر جانے دیا گیا اوراب عمران خان کسی کی سیٹی پر اٹھ کھڑے ہونے والے ہیں٬تاہم پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کیلئے آمروں کو للکاراہے۔

متعلقہ عنوان :