کراچی: گلستان جوہر کی مرکزی شاہراہ پر سیوریج کا پانی بھر گیا٬ ٹریفک جام

اتوار 23 اکتوبر 2016 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی مرکزی شاہراہ پر گٹر ابل پڑے٬ سیوریج کا پانی جمع ہونے سے بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔منتخب بلدیاتی نمائندے بھی آ گئے٬ میئر کا انتخاب بھی ہو گیا مگر شہریوں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔

(جاری ہے)

شہر کا کچرا پہلے ہی شہریوں کے لئے اذیت بنا ہوا تھا اور اب اس نے نئی مشکلات پیدا کر دی ہیں۔گلستان جوہر میں سیوریج لائنیں کچرا بھر جانے سے چوک ہو گئیں جسکے نتیجے میں گٹر ابل پڑے٬ سیوریج کا گندا بدبودار پانی الا دین پارک اور اطراف کی سڑکوں پر کھڑا ہو گیا۔ مرکزی شاہراہ پر گندا پانی جمع ہونے سے بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور شاہراہ سے گزرنے والوں کے ساتھ ساتھ پارک میں آنے والے سیوریج کے پانی میں پھنس گئے۔

متعلقہ عنوان :