سابق امیر قطر شیخ‌ خلیفہ بن حماد التھانی انتقال کر گئے، قطر حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 24 اکتوبر 2016 00:50

سابق امیر قطر شیخ‌ خلیفہ بن حماد التھانی انتقال کر گئے، قطر حکومت کا ..

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اکتوبر۔2016ء) سابق امیر قطر شیخ‌ خلیفہ بن حماد التھانی انتقال کر گئے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امیر قطر شیخ‌ خلیفہ بن حماد التھانی اتوار کی 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ 1972 سے لیکر 1995 امیر قطر رہے۔

(جاری ہے)

شیخ خلیفہ بن حماد التھانی موجود امیر قطر شیخ تمیم بن حماد التھانی کے دادا ہیں۔ قطر حکومت نے سابق امیر کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔3 روزہ سوگ کے دوران کوئی سرکاری تقریبات منعقد نہیں‌ہو گی اور قطر کا قومی پرچم سرنگوں رہے گا جبکہ امکان ہے کہ تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔سابق امیر قطر کے انتقال کی وجوہات فوری طور پر پتہ نہ چل سکیں۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ عنوان :