آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی مشیرقومی سلامتی کی ملاقات

خطے کی سکیورٹی صورتحال اوردوطرفہ امور پر تبادلہ خیال،مارک لائل نے دہشتگردی کیخلاف جنگ پرپاکستان کوخراج تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 اکتوبر 2016 16:29

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی مشیرقومی سلامتی کی ملاقات

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اکتوبر2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے برطانوی مشیرقومی سلامتی نے ملاقات کی،جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اوردوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف سے برطانوی مشیرقومی سلامتی مارک لائل گرانٹ نے ملاقات کی ہے۔مارک لائل نے دہشتگردی کیخلاف جنگ پرپاکستان کوخراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئےبرطانوی مشیرقومی سلامتی نے پاکستان کی جانب خطے میں امن وامان کے قیام کیلئے جاری کوششوں کی بھی تعریف کی۔