Live Updates

سینیٹررحمان ملک کاپانامالیکس پرجوائنٹ سیشن بلانے کامطالبہ

خان صاحب قوم جانتی ہے کہ ایمپائرکون ہے،نوازشریف کوچاہیے کہ مسئلے کےحل کیلئے عمران خان کے پاس جائیں،پی ٹی آئی ارکان کی مسلم لیگ(ن)سے ملاقات ہوئی ہے،آپریشن ضرب عضب کی طرح ایک سیاسی ضرب عضب بھی ہونا چاہیے۔سابق وزیرداخلہ کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 اکتوبر 2016 16:51

سینیٹررحمان ملک کاپانامالیکس پرجوائنٹ سیشن بلانے کامطالبہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اکتوبر2016ء) :سابق وزیرداخلہ سینیٹررحمان ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ پانامالیکس اور کرپشن کے معاملے پرجوائنٹ سیشن بلایا جائے،پی ٹی آئی کا اسلام آباد بند کرنے کا فیصلہ غیرآئینی ہے،عمران خان صاحب قوم جانتی ہے کہ ایمپائرکو ن ہے،نوازشریف کو چاہیے کہ عمران خان کے پاس جائیں،ان سے ملیں اور مل بیٹھ کرکوئی فیصلہ کریں،پی ٹی آئی ارکان کی مسلم لیگ(ن)سے ملاقات ہوئی ہے،میں جانتا کب اور کہاں ملاقات ہوئی ہے،بند کمروں کی ملاقاتوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،ملک میںآ پریشن ضرب عضب کی طرح ایک سیاسی ضرب عضب بھی ہونا چاہیے۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ کا فورم موجودہے۔ہمیں عوام کے مسائل کے حل کی بات کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

اگر حکومت نے عوامی مسائل حل نہ کیے تو عوام کا جمہوریت پر سے اعتباراٹھ جائے گا۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کے وجودکو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔عمران خا ن کا اسلام آباد بند کرنے کا فیصلہ غیرآئینی ہے۔

ملک میںآ پریشن ضرب عضب کی طرح ایک سیاسی ضرب عضب بھی ہونا چاہیے۔نوازشریف کو چاہیے کہ عمران خان کے پاس جائیں،ان سے ملیں اور مل بیٹھ کرکوئی فیصلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے بعد اب سکیورٹی لیکس آگئی ہیں۔خدانہ کرے کہ آنے والے وقت میں جمہوریت لیک ہوجائے۔ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزررہاہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بڑی تباہی دیکھ رہاہوں۔ہرسیاستدان شیشے کے گھر میں رہتاہے۔کسی پر الزام تراشی سے قبل 10بارسوچنا چاہیے۔رحمان ملک نے کہا کہ ایمپائر کی انگلی سے متعلق عمران خان ہی بتا سکتے ہیں۔عمران خان صاحب قوم جانتی ہے کہ ایمپائرکون ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات