کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر حملہ، سول ہسپتال میں 12 زخمیوں کو لانے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی منگل 25 اکتوبر 2016 00:56

کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر حملہ، سول ہسپتال میں 12 زخمیوں کو لانے کی اطلاعات

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2016ء) کوئٹہ میں پولیس ٹرینگ سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شب کو بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں واقع پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اب کوئٹہ سول ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حملے کے نیتجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال لائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کل 12 زخمیوں کو ہسپتال لایا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :