کوئٹہ پولیس ٹرینگ سینٹر پر حملہ، سیکورٹی فورسز کی معاونت کیلئے پاک فوج کا دستہ بھی پہنچ گیا

muhammad ali محمد علی منگل 25 اکتوبر 2016 01:06

کوئٹہ پولیس ٹرینگ سینٹر پر حملہ، سیکورٹی فورسز کی معاونت کیلئے پاک ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2016ء) کوئٹہ میں پولیس ٹرینگ سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شب کو بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں واقع پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اب ٹریننگ سینٹر پر جاری سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں معاونت کیلئے پاک فوج کا دستہ بھی پہنچ گیا ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک پولیس ٹرینگ سینٹر کے ہاسٹل میں جاری آپریشن میں مزید شدت آ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :