کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر حملہ، ایک اہلکار شہید ، 80 سے زائد زخمی، 2 دہشتگرد ہلاک، 200 یرغمال پولیس اہلکار بازیاب

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 25 اکتوبر 2016 02:58

کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر حملہ، ایک اہلکار شہید ، 80 سے زائد زخمی، 2 دہشتگرد ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اکتوبر۔2016ء) کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے سریاب میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور ہاسٹل میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے باعث 88 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں ایک ایف سی اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ ایک اہلکار کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیاہے جن میں سے ایک نے خود کش جیکٹ بھی پہن رکھی ہےجبکہ200سے زائد یرغمالیوں کو بازیاب کروا لیا ہے تاہم دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی جانب سے علاقے کی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے ۔سیکیورٹی فورسز ٹریننگ سینٹر کے ہوسٹل کے کمپاونڈ میں داخل ہو گئی ہیں اور دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاہے جبکہ ایک اہلکار شہید ہو گیاہے جس کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے ایک نے خود کش جیکٹ پہن رکھی ہے جس کی وجہ سے بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن تاحال جاری ہے ۔پولیس کا کہناہے کہ ممکنہ طور پر دہشتگردوں کی تعداد 5 سے 6 کے درمیان ہے