زخمیوں میں دہشت گرد ہوسکتے ہیں ‘حساس اداروں نے کوئٹہ کے ہسپتالوں کی نگرانی سخت کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 25 اکتوبر 2016 11:34

زخمیوں میں دہشت گرد ہوسکتے ہیں ‘حساس اداروں نے کوئٹہ کے ہسپتالوں کی ..

کوئٹہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25اکتوبر۔2016ء) کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکزپر دہشت گردوں کے حملے میں کتنے دہشت گردوں نے حصہ لیا اس کے بارے میں متضاد اعدادوشمار سامنے آنے کے بعد حساس اداروں نے کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں کی نگرانی سخت کردی ہے -ذرائع کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ دہشت گردپولیس کیڈٹس کی وردیاں پہن کر زخمیوں میں موجود ہوسکتے ہیں -اس خدشے کے پیش نظر حساس اداروں نے سول ہسپتال سمیت تمام ہسپتالوں میں نگرانی کا عمل سخت کردیا ہے -

متعلقہ عنوان :