باغ‘ غنی آباد سے تعلق رکھنے والا نوجوان راجہ خالد ضیاء سعودی عرب میں انتقال کرگیا

مرحوم راجہ خالدضیاء سب انسپکٹر راجہ عبدالقصیر خان‘ پی ٹی راجہ عبدالصبور خان‘ گرداور راجہ عبدالقدیر خان اور گارڈ راجہ جاوید خان کا چھوٹا بھائی ہے

منگل 25 اکتوبر 2016 12:50

باغ /بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) ضلع باغ کے نواحی علاقہ غنی آباد سے تعلق رکھنے والے سب انسپکٹر راجہ عبدالقصیر خان‘ پی ٹی راجہ عبدالصبور خان‘ گرداور راجہ عبدالقدیر خان اور گارڈ راجہ جاوید خان کے جواں سال بھائی راجہ خالد ضیاء جو 19اکتوبر کو سعودی عرب میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں ان کی میت ابھی تک آزاد کشمیر نہیں پہنچی-راجہ خالد ضیاء کی المناک موت پر عوام علاقہ پس جھولہ‘ بھٹی شریف ‘سُوکڑ‘ چناٹ‘ کری اور ملوٹ نے مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا ئے مغفرت کی ہی-مرحوم انتہائی ہنس مکھ اور علاقہ کا ہردلعزیز نوجوان تھا-ابھی تک میت کے پاکستان آنے کی تاریخ کا نہیں بتایا گیا-جواں سال نوجوان کی موت کی خبر آنے پر غنی آباد میں کہرام مچ گیااور مرحوم کے گھر آنے والوں کا تانتابندھ گیا-