میئر سکھر بیرسٹر ارسلان شیخ کی کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 19:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے مئیر بیئرسٹر ارسلان احمد شیخ اور ڈپٹی مئیر طارق چوہان نے گذشتہ رات کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی سے قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں حوصلے پست نہیں بلکہ اور بلند ہونگے اس وقت پوری قوم افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے انہوں نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والی پولیس جوانوں کیلئے دعا مغفرت اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :