کوئٹہ ٬ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کیجانب سے پولیس ٹریننگ کالج پر دہشت گرد حملے کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 21:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صوبائی بیان کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کی ’پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔بیان میں تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیاکہ گزشتہ رات زخمیوں کو ڈاکٹرز کی طرف سے جو خدمات دی گئی وہ قابل ِ ستائش ہے۔کوئٹہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں 100سے زیادہ مریضوں کا اطمینان بخش علاج کیا گیا۔

اگر کل رات جیسے سیکورٹی کے حالات پہلے بھی سرکاری ہسپتالوں میں ہوتے رہے تو بلوچستان کے ڈاکٹرز ہر قسم کے زخمیوں کا علاج اطمینان بخش طریقے سے کر سکتے ہیں۔بلوچستان کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کل رات سے لے کر اب تک 24 گھنٹے بغیر نیند کیے کھڑئے ہوئے مریضوں کے علاج میں مصروف عمل تھے۔

(جاری ہے)

رات سے لے کر دوپہر2 بجے تک زخمیوں کا آپریشن کرتے رہے اور ساتھ وی۔

پی۔آئی۔پیز کو وزٹ کرانے میں لگے رہے۔ہماری مزید یہ کوشش ہو گی کہ سرکاری ہسپتالوں کو اس حد تک بحال کر سکے کہ بلوچستان کے عوام کا سرکاری ہسپتالوں پر اعتماد بحال ہو سکے۔اور عوام پرائیوٹ ھسپتالوں کے بجائے اعتماد کے ساتھ سرکاری ہسپتالوں کا ’رخ کر سکے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں مناسب سہولیات٬سیکورٹی مہیاء کی جائے۔

تو ہمارئے سرکاری ہسپتال بڑئے سے بڑئے پرائیوٹ ہسپتالوں سے بہتر ہو سکتے ہیں۔کیونکہ بلوچستان میں ہر شعبے کے قابل اور محنت کش ڈاکٹرز موجود ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پچھلی6 ماہ سے ڈاکٹرز میں پائی جانے والی مایوسی ابھی تک دور نہیں ہوئی ہے۔ینگ ڈاکٹرز حکومت بلوچستان سے اپیل کرتی ہے۔کہ ڈاکٹرز میں پائی جانے والی مایوسی کو دور کر کے ’ان مطالبات کا نوٹیفیکشن جلد ازجلد جاری کیا جائے۔تاکہ بلوچستان کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اِس سے بھی بہتر خدمات سر انجام دے سکیں۔