کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ

muhammad ali محمد علی منگل 25 اکتوبر 2016 22:55

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اکتوبر2016ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران علاقے میں موجود دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔ حملہ کرنے کے بعد رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ اس صورتحال کے باعث رینجرز کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ فائرنگ کے نیتجے میں اب تک 3 دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :