پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان کاکڑ کی افغانستان میں پاکستان مخالف دہشت گردوں سے ملاقات کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 25 اکتوبر 2016 23:41

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان کاکڑ کی افغانستان میں پاکستان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اکتوبر2016ء) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان کاکڑ کی افغانستان میں پاکستان مخالف دہشت گردوں سے ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف دفاعی تجزیہ نگار وجاہت خان کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ کچھ روز قبل وزیر دفاع کو ایک سرکاری افسر نے کچھ تصاویر دکھائیں جن میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان کاکڑ کو افغانستان میں آزاد بلوچستان اور آزاد پختونخواہ تحریک کے شدت پسندوں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ افسر نے وزیر دفاع سے مطالبہ کیا کہ ان سینیٹر کیخلاف ایکشن لیا جانا چاہیے۔ تاہم وزیر دفاع کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :