بھارتی فوج کا ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ بدستورجاری
بھارتی فوج نے چپڑال سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی،2افرادشہیدجبکہ8زخمی ہوگئے،آئی ایس پی آر۔۔پاک فوج کی جوابی فائرنگ میں5بھارتی فوجی ہلاک جبکہ بھمبرسیکٹرمیں بھارتی فوج کی 4چیک پوسٹیں تباہ کردی گئیں۔عسکری ذرائع
ثنااللہ ناگرہ بدھ 26 اکتوبر 2016 18:23
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اکتوبر2016ء) :بھارتی فورسزکی جانب سے ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ بدستورجاری ہے،بھارتی فوج نے چپڑال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں 2افرادشہید جبکہ 8زخمی ہوگئے ،رینجرزنے بھارتی فورسزکی فائرنگ کا منہ توڑجواب دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کاپاکستان کی ورکنگ باؤنڈری اور ایل اوسی پر سیزفائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔
بھارت فوج نے چپڑال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں 2افرادشہید جبکہ سوہنڈاں گاؤں کے 8افرادزخمی ہوئے۔ایل اوسی کی سونا ویلی میں زخمی ہونیوالا سکندربھی جاں بحق ہوگیا۔رینجرزنے بھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن فوج کی توپیں خاموش کروادیں۔(جاری ہے)
عسکری ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں 5بھارتی فوجی ہلاک کردیے گئے۔
پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔بھمبرسیکٹرمیں بھارتی فوج کی 4چیک پوسٹوں کو مکمل تباہ کردیاگیاہے۔واضح رہے بھارتی فورسزکی طرف سے گزشتہ ایک ہفتے سے ورکنگ باؤنڈری اور ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے نتیجہ میں 4پاکستانی جاں بحق جبکہ متعددافرادزخمی ہوچکے ہیں۔جس پرپاکستان دفترخارجہ نے انڈین ڈپٹی ہائی کمشنرکو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈکروایا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.