پاکستان بار کونسل کی کال پرسانحہ کوئٹہ کے خلاف وکلا کی ہڑتال

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی کے خلاف جعلی ڈگری کیس ٬ الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر استغاثہ کی سماعت آج تک ملتوی

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہادر علی خان نے پاکستان بار کونسل کی کال پرسانحہ کوئٹہ کے خلاف وکلا کی ہڑتال کے باعث مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی کے خلاف جعلی ڈگری کیس اور الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر استغاثہ کی سماعت آج (بروز جمعرات) تک ملتوی کر دی ہے لیگی ایم پی اے شوکت بھٹی کے خلاف الیکشن کمیشن نے بذریعہ کونسل استغاثہ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شوکت بھٹی کی جانب سے پی پی 4 کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے دوران پیش کی گئی اسناد اور ڈپلومہ چیک کروانے پر جعلی ثابت ہوئے ہیں گزشتہ روز عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پیش کردہ گواہ کے بیان ریکارڈ کرتے ہوئے سماعت مزید کاروائی کے لیے آج تک ملتوی کر دی ہے شوکت بھٹی کیجانب سے ملک وحید انجم ایڈووکیٹ نے عدالت میں جواب داخل کر رکھا ہے۔