سیاسی جماعتوں کا الیکشن کمیشن کی جانب سے 2018 کے انتخابات کے حوالے سے تیار کیے جانے والے ضابطہ اخلاق پر تحفظات کا اظہار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 27 اکتوبر 2016 10:16

سیاسی جماعتوں کا الیکشن کمیشن کی جانب سے 2018 کے انتخابات کے حوالے سے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27اکتوبر۔2016ء) سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے 2018 کے انتخابات کے حوالے سے تیار کیے جانے والے ضابطہ اخلاق پر تحفظات ظاہر کیے ہیں جن میں عوامی ریلیوں اور اشتہارات پر پابندی کی بھی تجویز سامنے آئی ہے۔2018 انتخابات کے حوالے سے تیار کردہ ضابطہ اخلاق پر مشاورت کے لیے بلائے گئے اجلاس میں پارلیمنٹ میں موجود 16 سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے ضابطہ اخلاق کی متعدد شقوں پر تحفظات کا اظہا رکیا۔

اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جسٹس سردار محمد رضا خان نے کی جبکہ اجلاس میں کسی بھی سیاسی جماعت کا سربراہ موجود نہیں تھا۔بعد ازاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری یعقوب فتح محمد نے کہا کہ کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے کہا تھا کہ وہ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے اپنی تحریری سفارشات جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ کئی سیاسی جماعتوں نے عوامی ریلیوں اور جلسوں پر پابندی کی تجویز پر خدشات ظاہر کیے ہیں تاہم انہوں نے پینا فلیکس اور بینرز وغیرہ پر پابندی پر متفق ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں یہ تجویز سامنے آئی کہ الیکشن کمیشن کو اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ ہر سیاسی جماعت ہر حلقے میں کم از کم ایک ریلی کا انعقاد کرسکے۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں یہ تجویز سامنے آئی کہ الیکشن کمیشن کو اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ ہر سیاسی جماعت ہر حلقے میں کم از کم ایک ریلی کا انعقاد کرسکے۔

متعلقہ عنوان :