کراچی میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ3دہشت گرد ہلاک‘ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا
میاں محمد ندیم جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:08
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27اکتوبر۔2016ء) کراچی کے علاقے کورنگی کازوے پر دہشتگردوں کے موجود ہونے کی اطلاع پر سی ٹی ڈی کی جانب سے چھاپا مار کارروائی کی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران 3دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جبکہ ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی ٹو جنید شیخ کے مطابق چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔
سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے ایک مشکوک بیگ بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ جنید شیخ نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشتگردووں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔ دہشتگردوں کی لاشوں کو کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کارروائی حساس ادارے کی اطلاع پر کی گئی تھی۔(جاری ہے)
دوسری جانب کراچی کے علاقے صدر اور بلوچ کالونی میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیاہے ۔
آپریشن کے دوران 53ملزمان کو حراست میں لے کر تھانوں میں منتقل کردیا گیا ۔بلوچ کالونی کے علاقے دادا بھائی ٹاﺅن، جونیجو ٹاﺅن سمیت دیگر علاقوں میں پولیس نے آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران35 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے مشتبہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب صدر کے علاقے پریڈی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران رہائشی ہوٹلوں اور گھروں میں تلاشی لی گئی۔ جس کے دوران 2افغان باشندوں سمیت 18مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کو شناختی کارڈ سمیت دیگر کوائف چیک کرنے کے بعد رہا کردیا جائیگا۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.