امریکا کی16ریاستوں نے صدارتی انتخابات میں بیلٹ پیپرکے ساتھ سیلفی بنانے کو جرم قراردیدیا‘21ریاستوں کا کہنا ہے کہ ووٹراپنی مرضی کے مطابق بیلٹ پیپرکے ساتھ تصویر بنا سکتے ہیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:39

امریکا کی16ریاستوں نے صدارتی انتخابات میں بیلٹ پیپرکے ساتھ سیلفی بنانے ..

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27اکتوبر۔2016ء) امریکا کی کئی ریاستوں نے شہریوں کو خبردار کیا ہے وہ نومبر میں ہونیوالے انتخابی عمل کے دوران بیلٹ پیپر کے ساتھ سیلفی بنانے سے گریزکریں کیونکہ ایسا کرنا قانونی طور پر جرم ہے- امریکا کی بعض ریاستوں میں انتخابی سیلفی کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اگر کسی امریکی ووٹر کے دل میں یہ خیال آیا کہ وہ اس لمحے کو محفوظ کرلے جس لمحے وہ اپنے انتخابی حق کا استعمال کر رہا ہو یعنی کہ آئندہ صدر کے نام پر علامت لگاتے ہوئے‘ تو اس پر لازم ہوگا کہ وہ ایسا کرنے سے پہلے کئی مرتبہ سوچے کیوں کہ یہ عمل اس کو حراست میں لیے جانے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق16ریاستوںجن میںنیواڈا‘الاسکا‘نیویارک‘نارتھ کیرولینا‘ساﺅتھ کیرولینا‘جارجیا‘فلوریڈا‘الاباما‘مسیسپی ‘نیومکیسیکو‘کنسسز‘کالرڈو‘الانائز‘ویسکانسن ‘ساﺅتھ ڈکوٹا شامل ہیں ان ریاستوں میں انتخابی سیلفی کو جرم قرار دیا گیا ہے اور ایسا کرنے والے جاں باز کو جرمانہ ادا کرنے یا جیل کی ہوا کھانے پر مجبور ہونا پڑے گا‘جب کہ دیگر 21 ریاستوں میں اس سیلفی کے معاملے میں زیادہ "کشادہ دلی کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور یہاں ووٹر اپنی پسند کے مطابق سیلفی لے سکتے ہیں جبکہ10ریاستوں نے اس معاملے پر خاموشی رکھی ہوئی ہے -

متعلقہ عنوان :