Live Updates

لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرح کے لئے پیش نہ ہونے پر 2 متاثرہ لیڈی ڈاکٹروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:03

لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرح کے لئے پیش نہ ہونے ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27اکتوبر۔2016ء) لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرح کے لئے پیش نہ ہونے پر 2 متاثرہ لیڈی ڈاکٹروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔عدالت نے انہیں سوشل میڈیاکے ذریعے خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں بیانات قلم بند کرنے کےلئے طلب کررکھاتھا۔انسداد ِدہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چودھری اعظم نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے موقف اختیار کیا کہ گواہوں کے بیانات کی ترتیب متعین کرنا انسداد دہشت گردی عدالت کا اختیار نہیں۔گواہوں کے بیانات پہلے قلمبند ہونے سے ملزم کو فائدہ پہنچ سکتا ہے،اسی لئے متاثرہ ڈاکٹرز جرح کے لئے پیش نہیں ہو رہیں۔انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گواہوں کے بیانات کی ترتیب متعین کرنے کا حکم ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔عدالت نے مزید سماعت 29اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات