عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے راولپنڈی بند کرنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:21

عوامی مسلم لیگ کے  سربراہ شیخ رشید نے راولپنڈی بند کرنے کا اعلان کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اکتوبر 2016ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے راولپنڈی کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں کر کے حکومت نے شروعات کر دی ہے۔ نومبر میں صرف اسلام آباد ہی نہیں بلکہ راولپنڈی بھی بند ہو گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کل ہی دفعہ 144 کے راولپنڈی میں 144 ٹکڑے کر دیں گے۔

میں عدالت نہیں جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہاں حالات خراب ہو گئے تو یہ لندن چلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دو نومبر کو راولپنڈی بھی بند ہو گا جس نے جو کرنا ہے کر لے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہماری بہنوں کے گھر میں چھاپے مارے ہیں ، پیپلز پارٹی نے آج تک ایسا نہیں کیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں آج تک نوا زشریف اور شہباز شریف کا لحاظ کرتا آیا ہوں لیکن اب نواز شریف کو ان کے انجام تک پہنچا کر ہی دم لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ہمارے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، ن لیگ اوچھت ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ لیکن یہ لوگ دیکھیں گے کل راولپنڈی کے گلی محلوں سے بھی لوگ نکلیں گے۔

متعلقہ عنوان :