پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری:عمران خان کاکل پاکستان بھرمیں احتجاج کااعلان
عدالت نے ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دی ہے،شریف برادران کی سوچ آمرانہ ہے،مجھے جیل میں ڈالا تو رہا ہوکرپھراحتجاج کروں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی اجلاس میں گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:33
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں پر تشددکیخلاف کل پورے پاکستان میں احتجاج کی کال دینے کا اعلان کردیاہے،تحریک انصاف کل پورے پاکستان میں احتجاج کرے گی۔ذرائع کے مطابق انہوں نے پارٹی اجلاس میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو جمہوریت کی اے بی سی کا بھی پتا نہیں ہے۔شریف برادران کو 30سال سے جانتا ہوں ان کی سوچ آمرانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ جمہوریت کو کون نقصان پہنچارہاہے؟نوازشریف کے چہرے کی گھبراہٹ سب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے مجھے جیل میں ڈال دیا تو رہا ہوکرپھراحتجاج کروں گا۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دی ہے۔ہمارے کارکن عمارت کے اندرتھے ،باہر نہیں تھے۔(جاری ہے)
مجھے کارکنوں کی کالز آرہی ہیں بہت بڑا ردعمل سامنے آئے گا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پیسے کیلئے مودی کا بھی یار بن سکتاہے،یہ فوج کو بھی بدنام کرسکتاہے۔پیسہ بچانے کیلئے الطاف حسین کو بھی گلے لگا سکتاہے۔بانی ایم کیوایم بھی نوازتے رہے ہیں،آصف زرداری کا بھی یاربن سکتاہے۔انہوں نے جو آج حرکت کی ہے۔مجھے بہت تکلیف ہے۔نوجوان تو ہمارے ہرطرح کے حالات کیلئے تیار ہیں لیکن مجھے دکھ ہے جو عورتوں کیساتھ کیاہے۔شہبازشریف کے ڈرامے پر آسکرایوارڈ ملناچاہیے۔انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل پورے پاکستان میں ہمارے کارکن پرامن احتجاج کریں۔2نومبرکے دھرنے میں اب لوگ 10لاکھ نہیں بلکہ زیادہ لوگ آئینگے۔اسلام آبادہائیکورٹ سے پوچھتاہوں کہ آپ نے پرامن احتجاج کی اجازت دی لیکن اب جو انہوں تماشا کیا ہے کیا یہ جمہوریت ہے۔اسفندیار،فضل الرحمن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں سے پوچھتاہوں کہ کونسی یہ جمہوریت ہیں؟شیخ رشید کے جلسے میں شرکت کیلئے کل لال حویلی جا رہاہوں حکومت نے جو کرنا ہے کرلے۔انہوں نے کہاکہ پولیس کے ہتھکنڈوں سے ہماراکوئی کارکن سہمانہیں ہے۔مجھے یہ پتا تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف بزدل ہیں لیکن یہ نہیں پتہ تھا کہ اتنے زیادہ بزدل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت کی کرپشن کیخلاف احتجاج کرنا ہوتاہے۔جو کہ ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.