ٹیسٹ میچوں میں ادھورا ڈی آر ایس نہیں ہونا چاہیے٬ ڈی آر ایس کے بارے میں ایک پالیسی ، ایک سٹینڈرڈ مقرر کر دینا چاہیے،وقار یونس
جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:38
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس ٹیسٹ میچوں میں ڈی آر ایس کے استعمال کے حق میں ضرور ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو اس کے مکمل ساز و سامان کے ساتھ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا ہیکہ ڈی آر ایس کے بارے میں ایک پالیسی ہونی چاہیے اور دنیا میں جہاں بھی ٹیسٹ میچز ہوتے ہیں ڈی آر ایس کا ایک سٹینڈرڈ مقرر کر دینا چاہیے اور ہر جگہ ایک ہی جیسے ساز و سامان کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ درست فیصلوں کو یقینی بنایا جاسکے۔
وقار یونس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں بحث یہ ہوتی ہے کہ ڈی آر ایس کو مکمل لوازمات کے ساتھ نافذ کرنے کی ذمہ داری آئی سی سی کی ہے٬ آئی سی سی کہتا ہے کہ یہ براڈ کاسٹر کی ذمہ داری ہے٬ اور براڈ کاسٹر کہتا ہے جس کرکٹ بورڈ کی سیریز ہے وہ ذمہ دار لے۔(جاری ہے)
اس صورتحال میں یہ تینوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مل بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نکالیں اور ڈی آر ایس کے بارے میں یکساں پالیسی تیار ہو کیونکہ شائقین اور ناظرین غلط فیصلے برداشت نہیں کر سکتے۔
وقار یونس کا کہنا ہے کہ ابوظہبی ٹیسٹ میں امپائرز سے غلطیاں سرزد ہوئی ہیں۔صرف ابوظہبی ٹیسٹ ہی نہیں بلکہ چٹاگانگ ٹیسٹ میں بھی امپائر دھرماسینا کے فیصلے بھی ڈی آر ایس نے غلط ثابت کیے ہیں۔ لیکن امپائرز بھی انسان ہیں اور جب کسی سے کوئی غلط فیصلہ سرزد ہوتی ہے تو وہ دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے۔ اس بات کا ضرور خیال رہنا چاہیے کہ کوئی بہت بڑی غلطی سرزد نہ ہو۔ یہ بات ناتجربہ کاری کو بھی ظاہر کرتی ہے لیکن جوں جوں بڑی سیریز ہوں گی ان میں آپ کو زیادہ تجربہ کار امپائرز دکھائی دیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ابوظہبی ٹیسٹ میں امپائرز کے مجموعی طور پر نو فیصلے غلط ثابت ہوئے جو ڈی آر ایس کی مدد سے تبدیل ہوئے۔ ان میں پانچ فیصلے مائیکل گف کے تھے اور تین فیصلے رچرڈ النگورتھ کے تھے۔رچرڈ النگورتھ کا امپائر کی حیثیت سے یہ 23واں ٹیسٹ میچ تھا جبکہ مائیکل گف اپنے تیسرے ٹیسٹ میں امپائرنگ کر رہے تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.