جمشید دستی کی حکومت کی جانب سے سیاسی قیادت اور ورکرز کی گرفتاریوں اور تشدد کی بھرپور مذمت

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:57

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے ایک بیان میں حکومت کی جانب سے سیاسی قیادت اور ورکرز کی گرفتاریوں اور تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ میں کھلی ریاستی دہشت گردی کر رہی ہے اگر حکومت کہ سیاسی شعور ہوتا تو وہ ایسی حرکت نا کرتی انہوں نے کہا سپریم کورٹ فوری طور پر اس معاملے پر نوٹس لے انہوں نے کہا کہ عوامی راج پارٹی کسی صورت ریاستی جبر اور تشدد کو قبول نہی کریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت خود اسلام آباد کو سیل کرنے کے اقدامات کر رہی ہے حکومت کو کس بات کا خوف ہے وہ عوامی احتجاج کو طاقت سے کچلنے کی کوشش اس لیئے کر رہی ہے کہ وہ جانتے ہیں وزیر اعظم قومی مجرم ہیں جن کے دامن پر کرپشن اور شہدائ ماڈل ٹاؤن کے داغ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پپلز پارٹی اور ن لیگ گٹھ جوڑ عوام کہ تباہ کرنے کے لیئے ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئیحکومت کے غیر آئینی احکامات ماننے سے انکار کر دے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سیاسی ورکرز کی پر تشدد کاروائیاں بند کرے۔ن

متعلقہ عنوان :