پاک افواج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے٬ فضل جیلانی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 23:07

سیالکوٹ۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء)چیئرمین ائیر سیال و سابق صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فضل جیلانی نے بھارتی سکیورٹی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت انتہا پسندی کا ثبوت دے رہی ہے ۔ جنگ کسی بھی مسئلے کا آخری حل نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت کو ایک میز پر آنا ہو گا تا کہ خطے کا امن اورترقی سبوتاژنہ ہو سکے ۔ بھارتی سکیورٹی فورسز نہتے عوام پر گولیاں برسا رہی ہے ۔ پاکستان کی بہادر مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور دیگر ادارے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مثبت اور فعال کردار ادا کریں ۔