آرمی چیف سے چودھری نثار، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی ملاقات

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اکتوبر 2016 00:02

آرمی چیف سے چودھری نثار، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی ملاقات

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2016ء) آرمی چیف سے چودھری نثار، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں آرمی چیف راحیل شریف سے ان کی رہائش گاہ پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، چوہدری نثار اور اسحاق ڈار کی رات گئے ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں تازہ ترین ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دیگر کئی اہم امور بھی زیر غور آئے۔ واضح رہے کہ یہ ملاقات اسلام آباد میں تحریک اںصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے بعد ہوئی ہے۔