Live Updates

شہباز شریف نے عمران خان کو 26ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:24

شہباز شریف نے عمران خان کو 26ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28اکتوبر۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 26ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔،عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرکرپشن کے الزامات لگائے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کے وکیل نے قانونی نوٹس عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک لاہور،بنی گالہ اور پی ٹی آئی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد بھجوادیئے۔

ذرائع کے مطابق قانونی نوٹس کی کاپیاں کارگو سروس کے ذریعے ارسال کی گئیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر کرپشن کا الزام لگایاتھا۔ شہبازشریف نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف 26ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :