Live Updates

اسلام آباد ٬ْ پی ٹی آئی کے وکلاء کی وفاقی دارالحکومت بند نہ کرانے سے متعلق عدالتی احکامات من وعن ماننے کی یقین دہانی

عدالت نے انتظامیہ کو تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہراساں اور گرفتار کر نے سے روک دیا نہ اسلام آباد کو پی ٹی آئی بند کریگی اور نہ ہی حکومت کو بند کر نے دینگے ٬ْ عدالت کو اپنے حکم پر عملدر آمد کرانا آتا ہے ٬ْجسٹس شوکت عزیز صدیقی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے وکلاء نے ہائی کورٹ کووفاقی دارالحکومت بند نہ کرانے سے متعلق عدالتی احکامات من وعن ماننے کی یقین دہانی کرادی ہے جس کے بعد عدالت نے انتظامیہ کو تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہراساں اور گرفتار کر نے سے روک دیا جبکہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہاہے کہ نہ اسلام آباد کو پی ٹی آئی بند کریگی اور نہ ہی حکومت کو بند کر نے دینگے ٬ْ عدالت کو اپنے حکم پر عملدر آمد کرانا آتا ہے ۔

جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران فاضل جج نے پی ٹی آئی کے وکلا سے استفسار کیا کہ مسئلہ یہ ہے کہ آپ کسی کی بات سننے کوتیارنہیں ہیں ٬ْآپ پرامن احتجاج کریں گے یا اسلام آباد بند کریں گے٬ اسلام آباد کو پی ٹی آئی بند کریگی نہ حکومت ٬ْ عدالت کو اپنے حکم پرعمل درآمد کرانا آتا ہے جس پرتحریک انصاف کے وکلا نے اسلام آباد بند نہ کرنے کے عدالتی احکامات من وعن ماننے کی یقین دہانی کرادی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے انتظامیہ کوتحریک انصاف کارکنان کوہراساں کرنے سے روک دیا٬ انہوں نے حکم دیا کہ گرفتارکئے گئے کارکنوں کے ناموں کی فہرست پیش کی جائے اوریہ بھی بتایا جائے کہ انہیں کس جرم میں گرفتارکیا گیا جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اسلام آباد بند نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی وکیل سے استفسار کیا کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد ہو گا جس پر وکیل نے کہا کہ عدالت کا احترام کرتے ہیں٬ فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔ بعد ازاں سماعت 31اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات