بھارت پاکستان پر گولہ باری کر کہ کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے٬ سینیٹر شیری رحمان

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل رلیشنزکے زیر اہتمام' مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران ور بین الاقوامی ردعمل' کہ عنوان پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری مسعلہ کشمیر پر "خاموش مبصر" بنی ہوئی ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آج دنیا بھر کے کشمیری بھارتی کے غیر قانونی قبضے اور مظالم کے خلاف یوم سیاہ منارہے ہیں۔

کشمیری 69 برسوں سے یوم سیاہ منا رہے ہیں٬کشمیر سے بڑا انسانی بحران دنیا بھر میں دوسرا کوئی نہی٬ ہماری سفارتکاری سے اقوام عالم کے کام پر جوں تک نہیں رینگی۔کشمیر کا مسئلہ ایک سیاسی مسئلہ ہے ٬ یہ عالمی برادری کی مجرمانہ غفلت ہے کہ کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت اس مسئلہ پر پیسے کے بل بوتے پر دنیا بھر میں لابنگ کر رہا ہے٬ رواں سال بھی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کسی ملک نے کشمیر کا نام نہیں لیا۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کو کشمیریوں کے کئے ڈو مور کرنا ہو گا۔بھارت ایل او سی پر فائرنگ اور سرجیکل اسٹرائیک کی باتیں کر کے پاکستان کو باور کرانا چاہتا ہے کہ وہ اس تحریک کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ بھارت پاکستان پر گولہ باری کر کہ کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔