یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل وڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے پہلی میرٹ لسٹ جاری کردی٬میڈیکل کالجز میں آخری میرٹ18 88.68اورڈینٹل کالجز میں آخری میرٹ 88.5545پررہا٬سب سے زیادہ میرٹ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور اور سب سے کم غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان کا رہا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:56

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل وڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے پہلی میرٹ لسٹ جاری کردی۔میڈیکل کالجز میں آخری میرٹ18 88.68اورڈینٹل کالجز میں آخری میرٹ 88.5545پررہا۔سب سے زیادہ میرٹ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور اور سب سے کم غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان کا رہا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے پہلی میرٹ لسٹ جاری کردی جس کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کا آخری میرٹ 92.3727فیصد٬ علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور 91.3182فیصد٬ سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور 90.7983فیصد٬شیخ خلیفہ بن زیدمیٖڈیکل کالج لاہور90.4273 فیصد٬ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور90.1368فیصد ٬نشترمیڈیکل کالج ملتان89.8944 فیصد٬امیرالدین میڈیکل کالج90.0381 فیصد٬راولپنڈی میڈیکل کالج89.4398 فیصد٬پنجاب میڈیکل کالج89.4013 فیصد٬گوجرانوالہ میڈیکل کالج 89.2545فیصدگوجرانوالہ٬قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور89.1273فیصد٬سرگودھا میڈیکل کالج سرگودھا89.0675فیصد٬خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ88.8913 فیصد٬نوازشریف میٖڈیکل کالج گجرات 88.8900فیصد٬ساہیوال میڈیکل کالج ساہیوال88.8498 فیصد٬شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یارخان88.7671 فیصد اور غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان کا آخری میرٹ 88.6818فیصدرہا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ڈینٹل کالجز میں مونٹوسیوری ڈینٹل کالج لاہورکا آخری میرٹ 88.6563فیصد٬نشترڈینٹل انسٹی ٹیوٹ ملتان88.5909 فیصد اور ڈینٹل سیکشن پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا آخری میرٹ 88.5545 فیصدرہا۔ میرٹ لسٹ کی مکمل تفصیلات یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ www.uhs.edu.pkپر دیکھی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :