ریسٹورنٹ نے وائی فائی کا پاس ورڈ مساوات کی شکل میں لکھ دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 28 اکتوبر 2016 23:42

ریسٹورنٹ نے وائی فائی کا پاس ورڈ مساوات کی شکل میں لکھ دیا

سان اینٹونیو، ٹیکساس میں واقع ایک تھائی ریسٹورنٹ نے گاہکوں کو مفت وائی فائی کی سہولت تو دی ہے مگر اس کا پاس ورڈ ایک پیچیدہ مساوات کی شکل میں لکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ریسٹورنٹ نے اپنا وائی فائی پاس ورڈ اپنے سائن بورڈ کے اوپر ہی لکھا ہوا ہے، اس کے نیچے انہوں نے کریڈٹ کارڈ سےخریداری کے لیے کم سے کم رقم لکھی ہے۔
اس ریسٹورنٹ کے گاہکوں کو مفت وائی فائی تو کیا حاصل ہوگی، انٹرنیٹ پر بہت سے صارفین اس مساوات کو حل کرنے میں ناکام ہوگئے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اس مساوات کے ایک سے زیادہ حل ہیں۔
ایک صارف، جس نے اسے اپ لوڈ کیا ہے، نے اسے حل کرنے کا وعدہ تو کیا ہے مگر دیکھیں وہ اسے کب تک حل کر پاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :