گوجرانوالہ میں سیکورٹی فورسز کا ہنگامی آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اکتوبر 2016 23:43

گوجرانوالہ میں سیکورٹی فورسز کا ہنگامی آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اکتوبر 2016) گوجرانوالہ میں سیکورٹی فورسز نے ہنگامی آپریشن کیا ہے. تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر گوجرانوالہ میں ہنگامی آپریشن کیا گیا. آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ 3 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دہشت گرد بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :