ذوالفقار مرزا ور دیگر کے خلاف بدین میں ہنگامہ آرائی کیسز میں مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ور دیگر کے خلاف بدین میں ہنگامہ آرائی کیسز میں مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بدین میں ہنگامہ آرائی کے حوالے سے مقدمات کی سماعت ہوئی ۔سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور دیگر کے خلاف مقدمات درج ہیں ۔عدالت نے مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے غیر حاضر تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔عدالت نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیسز کی مزید سماعت 19نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :