لاہور ہائیکورٹ٬ اصغر خان کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے دائر درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی طرف سے اصغر خان کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے دائر درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی٬ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ31 اکتوبر کو درخواست پر ابتدائی سماعت کرینگے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں یہ آئینی درخواست تحریک انصاف لائرز ونگ کے مرکزی رہنما فیاض مہر ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے دو ہزار بارہ میں اصغر خان کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایف ا?ئی کو حکم دیا کہ انیس سو نوے کے انتخابات کے دوران سیاستدانوں میں140 ملین روپے کی بندر بانٹ کی انکوائری کی جائے اور ملوث سیاستدانوں کیخلاف کارروائی کی جائے٬ فیصلے کے مندرجات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی انیس سو نوے میں پیپلز پارٹی کی حکومت گرانے کیلئے لاکھوں روپے وصول کئے٬ سپریم کورٹ کے فیصلے کو چار برس گزر چکے ہیں لیکن وفاقی حکومت اور ایف ا?ئی اے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف ا?ئی اے کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پیپلز پارٹی کی حکومت گرانے میں ملوث وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر سیاستدانوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

(بخت گیر)