وزیراعلیٰ بلوچستان کا ژوب میںمسافر ویگن حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 23:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ژوب کے قریب مسافر ویگن کے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو حادثے کے زخمی مسافروں کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاںبحق مسافروں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ الله تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :