وزیر اعظم کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

دیوالی کا تہوار روشنی اور منانے کا ایک تہوار ہے٬یہ تہوار ہمیں اندھیروں میں روشنی پھیلانے کا درس دیتا ہے٬یہ تہوار دوسروں کی خدمت کرنے کی عکاسی کرتا ہے٬اس موقع پر سب کوایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے٬اس موقع پر ہم سب کو ایک دوسرے کی مدد کرنے کی تلقین کرنی چاہیے٬امید ہے یہ تہوار ملک میں امن اور خوشحالی لانے کا باعث بنے گا٬نواز شریف

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں پاکستان اور دنیا بھر کی ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ دیوالی کا تہوار روشنی اور منانے کا ایک تہوار ہے٬یہ تہوار ہمیں اندھیروں میں روشنی پھیلانے کا درس دیتا ہے٬یہ تہوار دوسروں کی خدمت کرنے کی عکاسی کرتا ہے٬اس موقع پر سب کوایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے٬اس موقع پر ہم سب کو ایک دوسرے کی مدد کرنے کی تلقین کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ میں اس موقع پر ہندو برادری کے افراد کی طرف سے ملک کیلئے پیش کردہ سماجی٬معاشی اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں٬عقائد کا احترام ہمارے ملک کی طاقت کا ذریعہ ہے٬میں مسلمانوں٬دیگر اقلیتوں اور ہندو برادری کی خدمت کرنے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ بابائے قوم قائد اعظم نے مذاہب٬پیشے اور قومیت سے بالا تر ہوکر پاکستان میں رہنے والی تمام اقلیتوں کیلئے مساوات٬آزادی اور تحفظ کا اعلان کیا تھا٬میری حکومت تمام مذاہب کو ان کے عقائد کے مطابق زندگی گذارنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔