خیبرپختونخواہ پنجاب سرحد پر بند کی گئیں شاہراہوں کے باعث پاک فوج کے کرنل کی شہادت

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 اکتوبر 2016 23:43

خیبرپختونخواہ پنجاب سرحد پر بند کی گئیں شاہراہوں کے باعث پاک فوج کے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2016ء) خیبرپختونخواہ پنجاب سرحد پر بند کی گئیں شاہراہوں کے باعث پاک فوج کے کرنل کی شہادت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ پنجاب سرحد پر بند کی گئیں شاہراہوں کے باعث عوام کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جبکہ اسی باعث اب ایک افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بند شاہراہوں کے باعث پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شاہد حادثے کا شکار ہو کر شہید ہو گئے ہیں۔

لیفٹیننٹ کرنل شاہد اور میجر جلال قافلے کے ہمراہ راولپنڈی سے جا رہے تھے جب حضرو کے قریب کنٹینرز لگے ہونے کے باعث سڑک بلاک تھی۔ ایسے میں دونوں افسران متبادل راستہ ڈھونڈنے کیلئے پیدل روانہ ہوئے اور اسی دوران ایک افسوناک حادثے کا شکار ہو گئے۔ دونوں افسران گہری کھائی میں جا گرے جس کے باعث لیفٹیننٹ کرنل شاہد شہید ہو گئے جبکہ میجر جلال شدید زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :