مظفرآباد میں مختلف محکموں کے اندر اعلیٰ عہدوں پر برجمان جعلی ڈگری ہولڈروں کی چھان بین نہ ہوسکی

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں مختلف محکموں کے اندر اعلیٰ عہدوں پر برجمان جعلی ڈگری ہولڈروں کی چھان بین نہ ہوسکی جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں جعلی ڈگری ہولڈر دن میں میٹرک کی صنعت میں بھی ہیر پھیر کے باعث ان افسرانوں نے اعلیٰ عہدو ں پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ پڑھے لکھے ڈگری ہولڈر سڑکوں کی خاک چھاننے پر مجبور ہیں چیف سیکرٹری آزادکشمیر ٬ آزادکشمیر میں جعلی ڈگری ہولڈروں کے خلاف فوری کاروائی کریں تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں جعلی ڈگریز کی تعداد ہزاروں میں ہے جبکہ میٹرک کی صنعت میں ہیرا پھیری کرنے والے بھی درجنوں کی تعداد میں آزادکشمیر کے مختلف محکمہ جات کے اندراعلیٰ عہدوں پر برجمان ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے متحدہ بار آنے والے چیف سیکرٹریوں نے تحقیقات کا حکم تو دیا مگر چند دنوں کے بعد عمل پھر ٹھپ ہوکر رہ گیا جس کے باعث جعلی ڈگری اور میٹرک کی صنعت میں ہیرا پھیری کرنے والوں کی تعداد میںن تیزی سے اضافہ ہوتا رہا اب جبکہ ان کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جو تشویش ناک صورت اختیار کررہا ہے چیف سیکرٹری آزادکشمیر سکندر جمال راجہ فوری طور پر ایسے عناصروں کے خلاف کاروائی ر کے نوکری سے باہر کریں تاکہ لائنوں میں کھڑے وہ ڈگری ہولڈر نوجوان جو محنت اور لگن سے ڈگریاں تو حاصل کرلی مگر رشوت ٬ سفارش نہ ہونے کے باعث آج تک نوکریوں سے محروم ہو کر رہ گئے ان کو ایسے عہدوں پر بھرتی کر کے تعینات کیا جائے جو اس کے عائل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :