انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31دسمبر 2016ء تک بڑھائی جائے

اتوار 30 اکتوبر 2016 22:20

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء)حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر تراب علی خوجہ نے کہا ہے کہ حج بیت الله اور عاشو رہ کی مصروفیات کے باعث بڑی تعداد میں تاجر برادری نے ابھی تک انکم ٹیکس گو شوار ے جمع نہیں کرائے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیئر مین فیڈرل بورڈآف ریوینیو نثار محمد خان سے اپیل کی ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ میں 31دسمبر 2016ء تک تو سیع کی جائے تاکہ تاجربرادری اپنے ریٹرن جمع کرا سکیں ۔