پاکستان مسلم لیگ کے جھنڈے بھی حکمرانوں کو کلاشنکوفیں لگ رہی ہیں‘ چودھری ظہیرالدین

ٹرک پکڑے جانے کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے٬ پارٹی پرچم اور چھڑیاں مختلف اضلاع سے پارٹی رہنما اسلام آباد بھیج رہے ہیں

اتوار 30 اکتوبر 2016 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) اکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے پرچم اور ان کے نیچے لگائی گئی چھڑیاں بھی حکمرانوں کو کلاشنکوفیں اور بندوقیں نظر آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو ٹرک پکڑا جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ مضحکہ خیز ہے دراصل یہ پارٹی پرچم ہیں جو مختلف اضلاع کے رہنمائوں اور عہدیداروں کی جانب سے دھرنے میں شرکت کرنے والے کارکنوں کیلئے اسلام آباد دفتر کو بھیجے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل قصور میں وزیراعظم نوازشریف کے جلسہ میں جو ن لیگ کے پرچم نظر آ رہے تھے کیا وہ چھڑیوں کے بغیر لہرائے جا رہے تھے جو انہیں ہمارے پارٹی پرچم اور ان کے نیچے لگائی جانے والی چھڑیوں پر اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقائق کو اس طرح توڑ مروڑ کر پیش کرنا افسوسناک ہے اور ایسے ہتھکنڈوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :