کوئی ایسی بات یا عمل نہیں کیا جس پر ندامت ہو٬وزارت سے کیوں علیحدہ ہونا پڑا وقت آنے پر سب کچھ سامنے آ جائیگا‘ پرویز رشید

ملک اور جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں کوئی بھی قربانی دینی پڑی تو دریغ نہیں کروں گا٬ میری پہچان وزارت نہیں سیاسی کارکن ہونا ہے

اتوار 30 اکتوبر 2016 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) سابق وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک اور جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں کوئی بھی قربانی دینی پڑی تو دریغ نہیں کروں گا۔وزارت سے علیحدگی کے بعد نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ میری پہچان وزارت نہیں سیاسی کارکن ہونا ہے۔ وزارت قیادت کی امانت تھی٬ نہیں رہی تو کوئی فرق نہیں پڑا۔

(جاری ہے)

میرے لیے قابل عزت جمہوریت٬ قیادت اور جماعت سے وابستگی تھی اور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ثابت قدمی پر کبھی حرف نہیں آ سکتا۔ مسلم لیگی کارکن کی حیثیت سے اپنا سرگرم کردار ادا کروں گا۔پرویز رشید نے کہا کہ کوئی ایسی بات یا عمل نہیں کیا جس پر ندامت ہو۔ مجھے وزارت سے کیوں علیحدہ ہونا پڑا وقت آنے پر سب کچھ سامنے آ جائے گا۔ ملک اور جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں کوئی بھی قربانی دینی پڑی تو دریغ نہیں کروں گا۔

متعلقہ عنوان :