Live Updates

اکرم خان درانی نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ’’برائلر مرغیاں‘‘ قرار دیدیا

پی ٹی آئی کے کارکن گرم زمین پر پاؤں بھی نہیں رکھ سکتے ٬ْوہ اسلام آباد کو کیا بند کریں گے ٬ْانٹرویو

پیر 31 اکتوبر 2016 13:45

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے تحریک انصاف کے کارکنوںکو ’’برائلر مرغیاں‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن گرم زمین پر پاؤں بھی نہیں رکھ سکتے ٬ْوہ اسلام آباد کو کیا بند کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے ابھی تک کوئی مشکل نہیں دیکھی۔وفاقی وزیر اکرم درانی نے تحریک انصاف کے کارکنوںکو ’’برائلر مرغیاں‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ برائلر مرغیاں تو دس قدم چل کر دانہ دنکا نہیں چگ سکتیں ٬ اسلام آباد کو کیا بند کریں گی ان کی حالت ’’برائلر‘‘ مرغیوں جیسی ہے جو گرم زمین پر پاؤں بھی نہیں رکھ سکتیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات