چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اصغر خان کیس پر عملدرآمد کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی-درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت
میاں محمد ندیم پیر 31 اکتوبر 2016 16:53
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31اکتوبر۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اصغر خان کیس پر عملدرآمد کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی، عدالت نے درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ نے فیاض احمد مہر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی گئی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ 2012 میں سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا فیصلہ سنایا اور 1990 کے انتخابات میں 140 ملین روپے کی بندر بانٹ کی تحقیقات کرنے اور پیسہ لینے والے سیاستدانوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو اصغر خان کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ سپریم کورٹ کا معاملہ ہے اور پورے ملک سے متعلق ہے، سپریم کورٹ سے رجوع کریں ، سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح ہدایات ہیں، یہ صرف پنجاب کا معاملہ نہیں ہے، جس پر درخواست گزار نے کہا کہ صوبہ پنجاب کی تحقیقاتی ایجنسیاں کام ہی نہیں کر رہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.