قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر معین خان اور ندیم خان کے والد انتقال کرگئے

پیر 31 اکتوبر 2016 22:51

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر معین خان اور ندیم خان کے والد انتقال کرگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2016ء) سابق کپتان اور قومی وکٹ کیپر معین خان اورٹیسٹ کرکٹر ندیم خان کے والد حبیب خان حسنی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آستانہ عالیہ یعقوبیہ الفلاح سوسائٹی سیکٹر ایف ملیر ہالٹ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

جنازے میں سابق اور موجودہ ٹیسٹ کرکٹرز کے ساتھ ساتھ کرکٹ حلقوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم خان‘ چیئرمین غلام محمد خان کے ڈی اے افیسرز کلب کے محمد نسیم‘ ایچ آر کے رانا آصف‘ سابق نیشنل فٹبالر عبد الرزاق اور دیگر نے معین خان اور ندیم خان سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :