بھارتی فوج کی ایل اوسی کے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ٬ شہریوں کو نشانہ بنایا٬ 4 پاکستانی شہری شہید ٬6 شدیدزخمی

پاک فوج کی موثرجوابی کاروائی ٬بھارتی چیک پوسٹوں کو ہدف بنایا ٬بھارت کو بھاری نقصان

پیر 31 اکتوبر 2016 23:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 اکتوبر2016ء) بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے سرحدی آبادی میں مقیم شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4شہری شہید اور6 شدیدزخمی ہوگئے جبکہ پاک فوج نے موثرجوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس میں بھارتی فوج کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بھارتی فوج کی طرف سے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کی گئی اور اس دوران سرحدی آبادی میں مقیم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4شہری شہید جبکہ6 شدیدزخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک ہے ٬ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیاجا رہا ہے ٬ پاک فوج کی موثر جوابی کاروائی کے دوران بھارتی فوج کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں بھارتی فوج کو بھی بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔