وزیراعظم کی تھیلیسیمیا کی مریضہ عفیفہ دختر وجاہت ایاز کے علاج کیلئے متعلقہ گروپ کا خون فوری فراہم کرنے کی ہدایت

پیر 31 اکتوبر 2016 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 اکتوبر2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے تھیلیسیمیا کی مریضہ عفیفہ دختر وجاہت ایاز کے علاج کے لئے متعلقہ گروپ کا خون فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ٬ یہ مریضہ اس وقت نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے امراض خون کراچی میں زیر علاج ہے اور اس کی زندگی بچانے کے لئے انتہائی نایاب گروپ او ایچ پازیٹو کا خون (بمبی) فوری طور پردرکار ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے اپنے آفس کے پبلک افیئرز (ونگ) کی وساطت سے یہ معاملہ اپنے علم میں آنے کے بعد عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دس سالہ بچی عفیفہ کو اوایچ پازیٹو(بمبی) گروپ کے خون کا عطیہ دیں۔ خون کا عطیہ دینے کے خواہشمند افراد اس ضمن میں وجاہت ایاز0333-3724514,0321-8278572یا مظہر زیدی سے 0332-7877450رابط کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :