Live Updates

عمران خان کا ایک اور یوٹرن (کل) سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ موخر کر دیا

پیر 31 اکتوبر 2016 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ایک اور یوٹرن (کل) منگل کو پانامہ سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ موخر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنما?ں اور رفقائ کے مشورے پر(آج)منگل کو سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ موخر کردیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر چیئرمین پی ٹی آئی کا دو نومبر سے قبل کہیں جانا مناسب نہیں ٬ حکومت کی طرف سے عمران خان کو بنی گالہ نظر بند کیا گیا ہے اگر وہ باہر نکلے تو گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی نے آج منگل کو پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوںکی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا تھا۔ (ار)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :