Live Updates

تحریک انصاف کے کارکنوں کی نقل وحرکت پر پابندی ختم کی جائے، اپوزیشن کے سیکڑوں کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

muhammad ali محمد علی پیر 31 اکتوبر 2016 23:17

تحریک انصاف کے کارکنوں کی نقل وحرکت پر پابندی ختم کی جائے، اپوزیشن ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31اکتوبر۔2016ء) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈاون پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی نقل وحرکت پر پابندی ختم کی جائے۔ جبکہ اپوزیشن کے سیکڑوں کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔ کریک ڈاؤن کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ عوام کے پرامن احتجاج کے حق کویقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات