Live Updates

عمران خان خیبرپختونخوا سے مخلص ہیں توسی پیک کیلئےدھرنا دیں۔اسفندیارولی

عمران خان صوبوں کےحقوق کیلیےلڑیں توآپ میرےکپتان میں آپ کےپیچھےلڑوںگا،دونوں فریقوں کوصبر وتحمل سے مسائل حل کریں،میاں صاحب سی پیک سے متعلق اپنا وعدہ پورا کریں۔سربراہ اے این پی کاعوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 1 نومبر 2016 16:49

عمران خان خیبرپختونخوا سے مخلص ہیں توسی پیک کیلئےدھرنا دیں۔اسفندیارولی

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم نومبر2016ء) :عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی نے کہاہے کہ عمران خان خیبر پختونخوا سے مخلص ہیں تو سی پیک کے لیے دھرنا دیں،عمران خان صوبوں کےحقوق کیلیےلڑیں توآپ میرےکپتان میں آپ کےپیچھےلڑوںگا،الزام لگانے سے کچھ نہیں ملے گا،دونوں فریقوں کوصبر و تحمل سے مسائل حل کرنے چاہیے،میاں صاحب سی پیک سے متعلق اپنا وعدہ پورا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان دھرنے سے کامیاب ہوتے نہ ہوتے وزیراعظم کامیاب ہوجاتے۔ایک نےشہرکوبند کرنےکااعلان کیاتودوسرےنے شہرکو بندکرکے دکھا دیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کوصبر و تحمل سے مسائل حل کرنے چاہیے۔ایک دوسرے پر الزام لگانے سے کچھ نہیں ملے گا۔اسفند یار نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا سے مخلص ہیں تو سی پیک کے لیے دھرنا دیں۔عمران خان کے پی میں سی پیک کیلیے دھرنا دینگے تو ہم ان کیساتھ بیٹھیں گے۔انہوں نے نوازشریف کو سی پیک سے متعلق مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب سی پیک سے متعلق اپنا وعدہ پورا کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات